اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت سے ہونے والے مذاکرات کی مثبت پیشرفت کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کے خلاف حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں، اس کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا جس سے دوریاں پیدا ہوئیں، بلوچستان کا مسئلہ دیرینہ اور سیاسی ہے جسے سیاسی طریقے سے حل ہونا چاہیے، بلوچستان کو ہانکنے کی کوشش کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔
اختر مینگل نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں لاپتہ افراد کا معاملہ سرفہرست رہا، تمام معاملات پر عمل درآمد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ بڑی پیشرفت ہے۔
— Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) June 27, 2019
انہوں نے بتایا کہ حکومت کو واضح کردیا کہ اگر این ایف سی ایوارڈ یا پھر 18ویں ترمیم کو لپیٹنے کی کوشش کی گئی تو بی این پی اس کا حصہ نہیں بنے گی، سیاسی افراد کی کمیٹی بلوچستان جاکر رپورٹ تیار کرے جو اسمبلی میں پیش کی جائے۔
— Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) June 27, 2019
