اسلام آباد: دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے جاری ہونے والی مذہبی آزادی کی رپورٹ یکسر مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان سےمتعلق دی گئی تفصیلات پرتعصب،کسی ثبوت کے بغیر ہیں۔
دفتر خارجہ سے متعلق پاکستان خود مختارملک ہے،کسی ادارےکی ایسی رپورٹس کوتسلیم نہیں کرتا،پاکستان ایک بین المذاہب،مختلف النوع ثقافتوں کاملک ہے جہاں تمام مذاہب اور قومیتوں کو آئین کے مطابق آزادی حاصل ہے یہی وجہ ہے ملک میں سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔
