اسلام آباد: قطر سے پاکستان کو امداد کی پہلی قسط موصول ہوگئی جس سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق قطر نے 3ارب ڈالر میں سےپاکستان کو پہلی قسط50کروڑ ڈالر جاری کردی ہےجس کی وجہ سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔
یادر ہے کہ 22جون کو امیر قطرشیخ تمیم بن حمیدالثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے جس کے اگلے ہی روز امیر قطر شیخ تمیم حمید الثانی کی ہدایت پرقطر کےنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھاجو ڈیپازٹ اور ڈائیریکٹ انویسمنٹ کی صورت میں ہوگی۔
یہ بھی یاد رہے کہ قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان 9ارب ڈالر کی شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔
