Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اپوزیشن کے 9 رہنماؤں‌ کو سزائے موت | زرائع نیوز

اپوزیشن کے 9 رہنماؤں‌ کو سزائے موت

ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے خاتون وزیراعظم وزیراعظم حسینہ واجد پر ہونے والے حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن کے 9 رہنماؤں کو سزائے موت اور 25 کو عمر قید سنادی۔

ایکسپریس نیوز نے غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے بتایا کہ ہے کہ حسینہ واجد پر 1992 میں ٹرین حملہ کیا گیا جس میں وہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئیں تھیں،بعد ازاں اعلیٰ سطح پر واقع کی تحقیقات کی گئیں۔

بنگلادیش کی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن جماعت کے 9 رہنماؤں سمیت 25 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی، ٹرین حملے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دوسری جانب سابقہ وزیراعظم اور اس وقت کی اپوزیشن کی رہنما خالدہ ضیا نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی فیصلہ قرار دیا۔ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر اب تک تقریباً 19 بار حملے ہوچکے ہیں تاہم تمام حملوں میں وہ جان بچانے میں کامیاب رہیں۔

اس سے قبل بنگلادیش کی حکومت جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسی کی سزا بھی سناچکی ہے۔