کراچی، پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے کتے نے نیب کے تفتیشی افسر کو کاٹ لیا۔
نیب افسر مجتبیٰ خان نے تفتیش اور چھان بین کے لیے فریال تالپور کے کراچی میں واقع ڈیفنس کے گھر میں چھاپہ مارا تو پالتو کتے نے اُن پر حملہ کیا اور کاٹ لیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں نیب افسر کو ویکسن لگائی گئی۔
فریال تالپور کے کتے سے متاثر ہونے والے تفتیشی افسر کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
