Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے سرکاری افسران کے لیے بری خبر | زرائع نیوز

ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے سرکاری افسران کے لیے بری خبر

وہ تمام گورنمنٹ ملازمین جو مالی سال 2018 میں 33،334 روپے یا اس سے زیادہ تنخواہ لیتے رہے ہیں انہوں نے 2 اگست 2019 سے پہلے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے ہیں۔ جمع نہ کرانے پر 40000 جرمانہ ہو سکتا ہے۔

گوشوارے آن لائن بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں اور FBR کے آفس سے بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے مندرجہ ذیل چیزیں چاہیے۔

1۔ شناختی کارڈ

2۔ ایک سم جو اپنے نام پر ہو

3۔ بینک اکاونٹ مینٹیننس سرٹیفکیٹ ہو

4۔ گاڑی زمین یا کوئی اور اثاثہ، اس کے کاغذات

یاد رکھیں کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹیکس جمع کروا رہے ہیں اور آپ کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو یہ غلط ہے۔ گوشوارے جمع کرانا ضروری ہے۔ تو آج ہی اپنے گوشوارے جمع کروایں اور قومی ذمےداری پوری کرتے ہوئے جرمانہ سے بھی بچیں۔