Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیپلزپارٹی کے متحرک رہنما ماجد آغا کی سوشل میڈیا سے چھٹی، بلاول ہاوس کے دروازے بند | زرائع نیوز

پیپلزپارٹی کے متحرک رہنما ماجد آغا کی سوشل میڈیا سے چھٹی، بلاول ہاوس کے دروازے بند

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے متحرک کارکن ماجد اغا کو سوشل میڈیا ٹیم سے نکال دیا۔

ذرائع نیوز کو ملنے والی کے مطابق ماجد آغا کو پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم سے نکال دیا گیا ہے اور اس کے لئے بلاول ہاوس اور زرداری ہاوس کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔

زرائع نے بتایا کہ ماجد آغا کو پی پی پی سوشل میڈیا ہیڈ بختاور بھٹو کے حکم پر نکالا گیا لیکن اب تک پیپلز پارٹی کے کسی ذمہ دار نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم ماجد آغا ٹوئٹر پر 3 جولائی سے غائب ہیں اور وہ اپنے پروفائل پر لکھے ہوئے Bio کو بھی مٹا چکے ہیں۔

واضح رہے ماجد آغا سرکاری ملازم ہیں اور پی آئی اے میں ملازمت کرتے ہیں جن کا کچھ عرصے قبل کراچی سے اسلام آباد تبادلہ ہوا تھا۔