Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مئی کا آخری ہفتہ بہت خطرناک ہوگا، بہت کچھ ہونے والا ہے ، منظور وسان | زرائع نیوز

مئی کا آخری ہفتہ بہت خطرناک ہوگا، بہت کچھ ہونے والا ہے ، منظور وسان

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے رواں ماہ سے متعلق پیش گوئی کردی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں ماہ مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکو الیکشن کرائے۔ اب ملک کےحالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔

ان کاکہناتھاکہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے اور یہ بھی ہو سکتا ہےکہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن مزید ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینا چاہئیں۔ عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا۔

منظور وسان نے کہاکہ پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی ، الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔