Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات | زرائع نیوز

مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے میئر وسیم اختر اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ اگر نہ ڈالا گیا تو وہ اپنی ٹرم کے دوران ہی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جن کے خلاف خود تحقیقات چل رہی ہیں وہ الزامات لگا رہے ہیں، میں یہی ہوں مصطفیٰ کمال خود بھاگ کر جائیں گے، پی ایس پی کے چیئرمین نے چائنہ کٹنگ کی اور کچھ بھی نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال سے بہتر آدمی تو سعید غنی ہے، میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے وسائل شہر پر استعمال ہونا چاہیں جبکہ میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، کچرا اٹھانے کی ذمہ داری میری نہیں اور جہاں اختیار ہے وہاں سے اٹھانے نہیں دیا جاتا، فائر بریگیڈ ، پارکس اور کے ایم سی کے اسپتال، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے اُس وقت نجات ملے گی جب تک نظام ٹھیک نہیں ہوجاتا۔