Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پی ٹی آئی کے ساتھ اہم پیشرفت، مئیر کراچی ہمارا ہوگا، حافظ نعیم |

پی ٹی آئی کے ساتھ اہم پیشرفت، مئیر کراچی ہمارا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بدترین دھاندلی کے باوجود اکثریت حاصل نہ کرسکی، پیپلز پارٹی کی فسطائیت کا انتقام جمہوریت سے لیں گے، خرید و فروخت جو بھی کرے گا، وہ منہ پر کالک ملے گا، پی ٹی آئی کے ساتھ مثبت پیشرفت ہوئی ہے، میئر کراچی ہمارا ہوگا۔

حافظ نعیم نے کہاکہ اہل کراچی پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی سے آگاہ ہیں، شہر کو وڈیروں کی اوطاق نہیں بننے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ مردم شماری میں اہل کراچی کی گنتی درست کرانے کا وعدہ وفا نہ کرسکے، آبادی پر پھر سودے بازی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میئر کے انتخاب کا وقت آیا تو اس طرح کی ترامیم کرنا بدنیتی اور من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش ہے، دیگر پارٹیوں سے بھی رابطے کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر ہمارے ووٹ 191 ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کو 24 ووٹ دکار ہوں گے، جس کیلئے وہ خرید و فروخت کرے گی۔