Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز میں گیس سلینڈر لگانے پر پابندی عائد | زرائع نیوز

پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز میں گیس سلینڈر لگانے پر پابندی عائد

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ،اسکول وینزمیں سی این جی،ایل پی جی سلنڈرزپرپابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک وہیکلز،اسکولزوینزمیں گیس سلنڈراتارنےکیلئےآپریشن کیاجائے، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ،پولیس اور موٹرویزآئی جیز کواحکامات جاری کردیے گئے، موٹروہیکل رولزکےتحت قانون پرفوری عملدرآمدکرایاجائے۔

اوگرام حکام کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈرز پر پابندی کا فیصلہ بڑھتے حادثات کے باعث کیا گیا، فیصلےسےحادثات پرقابوپانے،انسانی جان محفوظ بنانےمیں مددملےگی۔