Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یکم اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں‌ کتنا اضافہ ہوگا؟ | زرائع نیوز

یکم اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں‌ کتنا اضافہ ہوگا؟

اسلام آباد: اوگرانےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ، جس کی منظوری ہونے کے بعد یکم اگست سے قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز بھی ہے۔

یاد رہے کہ سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی جو کی منظوری یا مسترد کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔