Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم کے لیے بڑی پریشانی | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کے لیے بڑی پریشانی

96 فیصد عوام کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم  میں یہ 4 فیصد مراعات یافتہ کہاں سے پیدا ہو گئے؟ شہر بھر کے بلدیاتی ملازمین متحدہ  قومی موومنٹ پاکستان سے شدید ناراض ، ناراضگی کی وجہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بعض چیئر مینز اور میئر کراچی وسیم اختر ہیں، جنہوں نے ملازمین کے ساتھ سخت ناروا سلوک اپنا رکھا ہے، سینکڑوں ملازمین و افسران کو بلاجواز گھر بٹھایا ہوا ہے، انہیں ان کے اپنے محکموں سے دور کر کے اپنے من پسند لوگوں کو تعینات کیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹ)  شہر بھر کے بلدیاتی ملازمین متحدہ  قومی موومنٹ پاکستان سے شدید ناراض ،ناراضگی کی وجہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بعض چیئر مینز اور میئر کراچی وسیم اختر ہیں، جنہوں نے ملازمین کے ساتھ سخت ناروا سلوک اپنا رکھا ہے، اور انہیں مختلف طریقوں سے پریشان کیا جاتا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ضلعی بلدیات کے بعض چیئر مینز کے رویوں کو درست کروایا جائے،ضلعی بلدیات کے چیئر مینز محوپرواز ہیں ،ملازمین کے مطابق بلدیہ کورنگی اور شرقی سر فہرست ہیں، انہیں اندازہ نہیں کہ نیب ان کے کرتوت اکٹھا کر رہی ہے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے، ذرائع  کے مطابق موجودہ بلدیاتی سیٹ اپ کی بساط لپیٹنے کے بعد ان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی، ملازمین کا کہنا ہے کہ مخلوق خدا کو زمین کا کیڑا سمجھ کر روندا جا رہا ہے، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایم کیو ایم کو اب بلدیاتی سمیت کسی بھی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوئی جستجو نہیں ہے۔ منتخب بلدیاتی  چیئر مینز،افسر شاہی، خاص کر میونسپل کمشنرز کے ساتھ مل کر منظم انداز میں کرپشن کر رہے ہیں، اورآخری موقع سمجھ کر بلدیاتی اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجائی جا رہی ہے،ملازمین مسائل لے کر آنے والے سائلوں تک کو دھتکارا جا رہا ہے، خود ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی افسران و ملازمین اگر اپنے مسائل لے کر چیئر مینز، میئر کے پاس جاتے ہیں تو بڑی خوبصورتی سے ٹال دیا جاتا ہے، سینکڑوں ملازمین و افسران کو بلاجواز گھر بٹھایا ہوا ہے، انہیں ان کے اپنے محکموں سے دور کر کے اپنے من پسند لوگوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ضلعی بلدیات کے آمدنی والے محکموں پر شب خون مارا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، چئیرمینز کے لائف اسٹائل دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی ملک کی بادشاہت ان کو سونپ دی گئی ہے،بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کا کہنا ہے کہ 96 فیصد عوام کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم  میں یہ 4 فیصد مراعات یافتہ کہاں سے پیدا ہو گئے،ملازمین کا سوال ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی جائز مراعات اس دور میں تقریبا ختم ہوچکی ہیں، پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کا فارمولا اسوقت سب سے موثر ہے، ملازمین کو ہرسال اضافہ ہونے والی تنخواہوں کیلئے پیسہ نہیں ہے، ذاتی مفادات کیلئے ہر کھانچے سے پیسہ نکل آتا ہے،ملازمین بلدیاتی چیئر مینزکے رویوں سے صاف ظاہر ہے کہ اب انہیں ووٹ مانگنے کی زحمت نہیں کرنی ہے، ایم کیوایم پاکستان کو آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنا اور جیتنا ہے تو چئیرمینز کو اصل بلدیاتی نمائندے بنائے،ملازمین ورنہ موجودہ بلدیاتی چئیرمینز اسوقت تابوت کی آخری کیل ثابت ہوسکتے ہیں،موجودہ صوتحال کو دیکھتے ہوئے یہ خدشات تیزی سے پیدا ہورہے ہیں کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم (پاکستان) کی پوزیشن کچھ بہتر کے زمرے میں نہیں آرہی ہے