Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اجمیر نگری خاتون کا گینگ ریپ، پولیس پیٹی بھائیوں‌ کو بچانے کے لیے سرگرم | زرائع نیوز

اجمیر نگری خاتون کا گینگ ریپ، پولیس پیٹی بھائیوں‌ کو بچانے کے لیے سرگرم

کراچی: اجمیر نگری میں 6 افراد کی زیادتی سے متاثرہ خاتون نے شناخت پریڈ میں دو ملزمان کو پہچان لیا جبکہ اپنے پیٹی بھائیوں کو محفوظ کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو پولیس اہلکاروں سمیت 6 ملزمان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل ہوا جس میں متاثرہ خاتون نے 2 ملزموں کو شناخت کرلیا۔ خاتون کے مطابق ملزموں میں لیاقت اور رزاق شامل ہیں اور انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ شناخت پریڈ کے لیے 6 ملزموں کو ایک ایک کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ 60 ڈمی ملزموں کے درمیان 2 ملزم شناخت ہوئے۔

درندہ صف پولیس اہلکاروں کی نارتھ کراچی کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ ہیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے خاتون اورگرفتار اہلکاروں کے معاملات طے کرانے کے لیے بھی کوشش کی۔