Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
HBFC کی نجکاری نامنظور | زرائع نیوز

HBFC کی نجکاری نامنظور

ہاوس بلڈنگ فنانس کارپورشن ادارے کی نجکاری قبول نہیں پینشزز کی پینشن پر براہ راست اور ہائوسنگ سیکٹر سے وابستہ لاکھوں مزدوروں کی روزی پر پڑے گا معاشی دہشت گردی بند کی جائے

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران سلیم اے صدیقی۔ مہتاب اے صدیقی، خالد قادری، فہیم قریشی، معین خان، نورالحق کا وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ نجکاری کے حوالے سے کیا گیا فیصلہ فوری واپس لیا جائے

کراچی (اسٹاف رپورٹ) ہائوس بلڈنگ فنانس کارپورشن کے ملازمین نے ادارے کی نجکاری کے خلاف ایف ٹی سی شارع فیصل پر ایک بھرپور احتجاج کیا جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب سے مطالبہ کیاگیاکہ پرافٹ میں چلنے والے پاکستان کے خودمختارقومی فلاحی ادارے کی نجکاری کے احکامات واپس کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں یہ ہائوسنگ سیکٹر میں حکومتی تحویل میں چلنے والا ملک کا واحد ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد بے گھر غریب و متو سط طبقے کو گھر میں مدد فراہم کرنا ہے اس ادارے نے لاکھوں بے گھر افراد کو گھر کی فراہمی میں مدد فراہم کی آج لاکھوں گھر انے اس ادارے کے توسط سے اپنے گھر وں میں خوشحال زندگی گزار رہیں اس طرح کے ہا ئوسنگ سیکٹر کے ادارے دنیا بھر میں حکومتی تحویل میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان اداروں کو حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کا بے گھر افراد کو گھر جیسی بنیادی سہولت کاجووژن ہے اسی وژن پر ہائوس بلڈنگ فنانس کارپورشن بھی عمل کررہی ہے ہائوس بلڈنگ فنانس کارپورشن کو بلاضرورت پرائیوٹ کرنے کی شازش کی جارہی ہے اس ادارے کی نجکاری کا کوئی جواز نہیں بنتایہ ادارہ ایک نفع بخش ادارہ ہے جو کسی بھی طرح حکومت وقت پر بوجھ نہیں اس ادارے سے لاکھوں بے گھر غریب و متو سط طبقے کی گھر کے حصول کی خاطر امیدیں وابستہ ہیں گھر کی فراہمی میں پاکستان کا اور کوئی ایسا ادارہ نہیں جو غریب اور متوسط طبقے کے بے گھر افراد کو گھر کی فراہمی میں مدد فراہم کرتا ہو اس ادارے کی نجکاری کا  نقصان دوران سروس اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین پر بے روزگاری کی صورت میں، ریٹائرڈ ہونے والے پینشزز کی پینشن پر براہ راست اور ہائوسنگ سیکٹر سے وابستہ لاکھوں مزدوروں کی روزی پر پڑے گا جو کسی بھی طرح مناسب نہیںہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران سلیم اے صدیقی۔ مہتاب اے صدیقی، خالد قادری، فہیم قریشی، معین خان، نورالحق نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب سے مطالبہ کیا کہ ہائوس بلڈنگ فنانس کارپورشن کی نجکاری کے حوالے سے کیا گیا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے