Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی ایئر پورٹ سے مسافر گرفتار،سوا کلو آئس ہیروئن برآمد | زرائع نیوز

کراچی ایئر پورٹ سے مسافر گرفتار،سوا کلو آئس ہیروئن برآمد

کراچی: پاکستان سے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ ایئرپورٹس سیکیورٹی نے جدہ جانے والے مسافر کو گرفتار1.264 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

حکام نے بتایاکہ مسافر رحمت اللہ نے آئس ہیروئن دو بیگوں کے فریموں اور تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔ تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ہے۔