Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاپتہ افراد کا کیس، فاروق ستار کے مسلسل غائب رہنے پر عدالت برہم | زرائع نیوز

لاپتہ افراد کا کیس، فاروق ستار کے مسلسل غائب رہنے پر عدالت برہم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے عدم پیروی پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم پاکستان کے 10 لاپتہ کارکنوں سمیت 60  افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کیسز کی مسلسل عدم  پیروی پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار اور ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے کی پیروی کرنے نہیں آتے اور پھر کہتے ہیں عدالتیں ہمارے ساتھ انصاف نہیں کرتیں، اگر فاروق ستارمقدمات کی پیروی کے لئے عدالت میں نہیں آسکتے تو انہوں نے درخواستیں کیوں دائر کر رکھی ہیں۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے ایم کیوایم کے کارکن فہیم ریاض کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ 2013 سے لاپتہ کہلانے والا  فہیم ریاض پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور جیل میں ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جس گھر کا فرد غائب ہوجائے اس کی تکلیف کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا عدالت نے لاپتہ شہریوں کی فوری بازیابی کا حکم دیتے ہوئے پولیس، رینجرز اور فریقین سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔