Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کوک اسٹوڈیو کی شاندار کاوش، فیض احمد فیض کا کلام دوبارہ گونجنے لگا | زرائع نیوز

کوک اسٹوڈیو کی شاندار کاوش، فیض احمد فیض کا کلام دوبارہ گونجنے لگا

اردو کے نامور شاعر فیض احمد فیض نے بہت سی غزلیں، نظمیں اور اشعار تحریر کیے جن میں سے کچھ کو گیت کی صورت بھی پیش کیا گیاہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے پروڈیوسر روحیل حیات نے اس نظم کو دوبارہ سے کمپوز کر کے پیش کرنے کا فیصلہ کیا، اس ضمن میں فیض صاحب کی صاحبزادی سے بھی باقاعدہ اجازت طلب کی گئی، انہوں نے کوک اسٹوڈیو کی کاوش کو بہت سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ روز سیزن 12 کی چوتھی قسط جاری کی گئی ، اس حوالے سے تین گانوں کی ویڈیوز جاری کی گئیں جن میں سے ایک فیض احمد فیض کی نظم گلو میں رنگ بھرے بعد نوبہار چلے، اس کلام کو علی سیٹھی نے بہت شاندار انداز سے پڑھا جسے شائقین نے بہت سراہا۔

قبل ازیں یہ نظم شہنشاہ غزل مہندی حسن خان صاحب گا چکے ہیں جو مداحوں کے کانوں میں آج بھی رس گولتی ہے۔