Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسلام قبول کرنے کے بعد بین الاقوامی کھلاڑی کا پہلا انٹرویو | زرائع نیوز

اسلام قبول کرنے کے بعد بین الاقوامی کھلاڑی کا پہلا انٹرویو

نیوزی لینڈ کے مقبول اور دنیا کے سب سے مہنگے رگبی اسٹار کھلاڑی سونی بل ولیمز نے کہا ہے کہ میرے پاس دنیا کی ہر چیز موجود تھی مگر ایک کھوکھلا پن محسوس ہوتا تھا، اسلام قبول کرنے کے بعد میں فخر سے کہتا ہوں کہ اب سب مل گیا۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ولیمز کا کہنا تھا کہ دس برس قبل میری زندگی میں شہرت تھی، رنگینیاں تھیں، لیکن میں کھوکھلا پن محسوس کرتا تھا، اسلام قبول کرنے اور شرعی تعلیمات پر زندگی گزارنے کے بعد میری زندگی مکمل ہوگئی مگر چند لوگ چاہتے ہیں کہ میں اسلام قبول کرنے پر شرمندگی کا اظہار کروں لیکن مجھے اس ہر فخر ہے کہ مجھے اللّٰه‎ مل گیا۔ اللّٰه‎ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللّٰه‎ کا مطلب سب کچھ ہے۔ پانی کا گلاس پینا الحمد اللّٰه‎، آپ سے بات کرنے کا موقع ملنا الحمد اللّٰه‎، بیوی اور بچوں سے ملنا الحمد اللّٰه‎، میرا خالق ہمیشہ میرے ذہن میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی بہت ہی منفرد تجربہ تھا، مکہ میں بیت اللّٰه‎ کے سامنے ہونا اور مدینہ کے سکون کی بات ہی کچھ اور ہے، یہاں ہر رنگ اور نسل کے لوگ احرام میں ہوتے ہیں جو مساوات کی بہترین مثال ہے۔