Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فواد چوہدری کا طلبہ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان | زرائع نیوز

فواد چوہدری کا طلبہ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونینز کی جانب سے ہونے والے مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے پھلتے پھولتی جمہوریت قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ طلبہ تنظیموں کے تحت آج ملک بھر میں مارچ کیے جارہے ہیں جن کا مقصد طلبہ تنظیموں ، یونینز پر سے پابندی ہٹانے، تعلیمی اداروں میں مفت اور اچھا تعلیم نظام، طالب علموں کو سہولیات فراہم کرنے اور نصاب کو جدید کرنا شامل ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ طلبہ یونیز پر پابندی جمہوریت ہے خلاف ہے، میں بحالی کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور یقین سے کہ سکتا ہے کہ جب طلبہ کی سیاست انہیں تشدد سے دور رکھے گی اور جمہوریت کے مستقبل کو بھی محفوظ بنائے گی۔

ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کا شیڈول

کراچی میں طلبہ مارچ کا آغاز ریگل چوک سے ہوگا اور ریلی پریس کلب جائے گی، منتظمین کے مطابق تین بجے پروگرام کا آغاز کردیا جائے گا۔