Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
متحدہ یوسی چیئرمین کی موت، عامر خان کو پھانسی دینے کا مطالبہ | زرائع نیوز

متحدہ یوسی چیئرمین کی موت، عامر خان کو پھانسی دینے کا مطالبہ

کراچی: نارتھ ناظم اآباد کے مکینوں اور اہل خانہ نے متحدہ لندن کا ساتھ دینے والے نارتھ ناظم آباد کے یوسی چیئرمین شاکر خان کی موت کا ذمہ دار ایم کیو ایم کے باغی رہنماء عامر خان کو قرار دیتے ہوئے پھانسی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاکر خان کی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم (پی آئی بی) کارکنان کی جانب سے وال چاکنگ کی گئی اور شاکر خان سمیت اُن کے اہل خانہ کو ساتھ نہ دینے پر حراساں کیا گیا۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ “شاکر خان کو دھمکیاں پی آئی بی (ایم کیو ایم پاکستان) کی جانب سے دی گئی اور یہ عامر خان کی ایماں پر ہی دی گئیں، تاہم شاکر نے ہر قسم کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی توجہ اور عوامی مسائل کے حل کی طرف ہی رکھی۔

اسی سے متعلق خبر : متحدہ پاکستان کی دھمکیاں، یوسی چیئرمین دل کا دورہ پڑھنے سے جاں بحق

شاکر خان کو ملنے والی دھمکیاں سنگین نوعیت کی تھیں جس کے باعث انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان قیادت نے جنازے میں شرکت کی کوشش کی تو اہل خانہ نے اُن کے خلاف شدید احتجاج کیا اور قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے وال چاکنگ کی گئی جس میں انہیں قتل کی جرم میں پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

161 thoughts on “متحدہ یوسی چیئرمین کی موت، عامر خان کو پھانسی دینے کا مطالبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *