Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فاسٹ‌ باؤلر حسن علی کی پسلیوں‌ میں‌ فریکچر | زرائع نیوز

فاسٹ‌ باؤلر حسن علی کی پسلیوں‌ میں‌ فریکچر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ‏فاسٹ باؤلر کی پسلیوں میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اُن کی کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی، حسن علی ستمبر سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہ ہو سکے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب میں حصہ لیا جس کے بعد انہیں قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کراچی میں نویں راونڈ کا میچ کھیلنے کی بھی اجازت دی گئی تاکہ میچ سے ان کی فٹنس کا اندازہ لگایا جا سکے۔ میچ سے قبل حسن علی نے پسلیوں میں تکلیف کے بارے میں بتایا جس کے بعد کراچی کے ایک اسپتال سے ان کا اسکین کرایا گیا، اسکین میں دائیں طرف پسلیوں میں تین جگہ سے ہئیر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔