Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قومی ٹیم کے بارے میں‌ اب بالکل فکر نہیں، سرفراز احمد | زرائع نیوز

قومی ٹیم کے بارے میں‌ اب بالکل فکر نہیں، سرفراز احمد

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ کپتانی سے ہٹائے جانے کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار تھا، حالات اور کچھ ایسی باتیں ہوئیں جن سے سارے معاملے کا اندازہ ہوگیا تھا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کپتانی سے ہٹانے کے لیے سب کچھ پہلے ہی طے ہوچکا تھا، پھر اس کے لیے حالات بنائے گئے اور ایسی صورتحال پیدا کی گئی جس کے بعد میں ذہنی طور پر تیار ہوگیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ فی الحال ساری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز ہے، مجھے ابھی قومی ٹیم کے بارے میں بالکل فکر نہیں، تمام سینئرز نے مشورہ دیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں اور میں ایسا ہی کررہا ہوں، بعض اوقات اس طرح کا بریک ضروری ہوتا ہے کیونکہ میں گزشتہ تین سال سے مسلسل ہائی پریشر کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے سرفراز کا کہنا تھا کہ ابھی وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں اور ڈومیسٹک کھیلنے پر آدھی فیس ملتی ہے۔