Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قتل، اغوا، بھتہ خوری کا الزام، ایم کیو ایم لندن کے 9 کارکنان بے گناہ قرار، بری کرنے کا حکم | زرائع نیوز

قتل، اغوا، بھتہ خوری کا الزام، ایم کیو ایم لندن کے 9 کارکنان بے گناہ قرار، بری کرنے کا حکم

کراچی: شہر قائد سے قتل، بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے پانچ اور چار مفرور کارکنان کو عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہریوں کے اغوا، قتل کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم لندن کے گرفتار پانچ کارکنان کو بھی پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کی جانب سے سماعت پر شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کوشواہد نہ ملنے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا، بری کیےگئے ملزمان کا تعلق پولیس نے متحدہ لندن سے ظاہر کیا تھا۔عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیے گئے ملزمان میں نور الدین عرف لال بال، محمد کامران عرف مکینک، یونس عرف لمبا، صلاح الدین اور آصف علی عرف مستری شامل ہیں۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم نورالدین کو پولیس کو دیے گئے اعترافی بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، جج نے مقدمے میں نامزد چار مفرور ملزمان سلیم شیخ، حیات، راجہ اور راشد جمیل کو بھی بے گناہ قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا۔

قتل کا الزام، ایم کیو ایم کارکنان 13 سال بعد بے گناہ قرار

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اورنگی ٹاؤن میں ہوٹل مالک آزاد حسن کو اغوا کیا اور پھر اُسے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے پھینک دیے تھے، ملزمان نے مقتول کی لاش کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کچرا کنڈی میں پھینکا، ملزمان کے خلاف پاکستان بازار اور پیرآباد تھانے میں مقدمات درج ہوئے تھے۔