Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پوری مہاجر قوم کو غدار قرار دینا ناقابلِ‌ برداشت ہے، آفاق احمد | زرائع نیوز

پوری مہاجر قوم کو غدار قرار دینا ناقابلِ‌ برداشت ہے، آفاق احمد

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے ک الطاف حسین کی وجہ سے مہاجر قوم کو غدار یا ملک دشمن قرار دینا ناقابلِ برداشت ہے کیونکہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا۔

پارٹی پروگرام میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مصطفی کھر نے بھارتی ٹینکوں پر بیٹھ کر آںے کی بات کی، خان غفار خان نے کابل میں دفن ہونا پسند کیا، جی ایم سید نے پاکستان پر تلوار پھیر کر تالیاں بجوائیں تو کیا پنجابی، پختون اور سندھی قوم کے لیے بھی یہی معیار بنایا جو مہاجروں کے لیے ہے۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ جب یہ معیار دوسری قوموں کے لیے نہیں اور آپ نے انہیں غدار قرار نہیں دیا تو ایک شخص کی وجہ سے پوری مہاجر قوم کو غدار قرار دینا ناقابلِ برداشت ہوگا۔