Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واوڈا کی نااہلی، ایک اور بڑی خبر | زرائع نیوز

واوڈا کی نااہلی، ایک اور بڑی خبر

 

سندھ ہائی کورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کی نااہلی کے خلاف عدالت میں درخواست کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے 2018 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا اور اپنے اثاثے چھپائے۔

ایڈوکیٹ قادر کھان مندوخیل کی جانب سے واؤڈا کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے جس وقت الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائے وہ دہری شہریت رکھتے تھے، جبکہ انہوں نے فارمز میں یہ بات چھپائی اور خود کو صرف پاکستانی ظاہر کیا۔

درخواست گزار کے مطابق جب معاملہ عدالت پہنچا تو فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت کو چھوڑ دیا مگر وہ اُس سے پہلے بالکل خاموش تھے، دہری شہریت رکھنے اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولنے پر فیصل واؤڈا کو نااہل کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی وفاقی وزیر کی نااہلی کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی، یہ درخواست پاکستان امن ترقی ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ نے دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62-1 ایف کی خلاف ورزی پر واؤڈا کو نااہل قرار دیا جائے۔