Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ریحام کی طلاق: اگر حقائق بتائے تو لوگ جاوید لطیف کو بھول جائیں گے، سلیم صافی | زرائع نیوز

ریحام کی طلاق: اگر حقائق بتائے تو لوگ جاوید لطیف کو بھول جائیں گے، سلیم صافی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی سلیم صافی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے میرے گزشتہ کالم کے رد عمل میں میرے بارے میں جو باتیں لکھی ہیں اور جس طرح مجھ پر غداری کے الزام لگائے ہیں ،اس کے جواب میں اگر میں ان کو آئینہ دکھا دوں تو اللہ کی قسم کہ ان کا جاوید لطیف سے برا حشر ہو گا۔

انہوں نے گالم گلوچ پر مبنی اس پوسٹ میں مجھ پر یہ بھی الزام لگا یا ہے کہ میں ریحام خان کو پی ایس ایل کا فائنل دکھانے لے گیا تھا حالانکہ ریحام خان زندہ ہیں اور بتا سکتی ہیں کہ میری اور ان کی گزشتہ دو ماہ میں ملاقات یا ٹیلی فون پر بات تک نہیں ہوئی۔

اسٹیڈیم میں ان کو میں نے دیکھا اور نہ جاوید آفریدی نے لیکن نعیم الحق صاحب نے ایک خاتون اور وہ بھی عمران خان کی سابقہ عزت کے بارے میں یہ بکواس کی ہے ۔اب اگر ریحام خان اپنی کتاب کا ایک باب اس کے لیے مختص کردیں تو لوگ جاوید لطیف کو بھول جائیں گے ۔