لاہور: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مفتی عبدالقوی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے خفیہ نکاح کر لیا۔
مبشرلقمان کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ میں نے 40 دن پہلے ایک خاتون سے ان کی رضامندی کے بعد نکاح کر لیا ہےاور اس بارے میں ابھی تک کسی کو نہیں بتایا۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمار ے دین اسلام نے نکاح کو بہت آسان بنایا ہے ، اس لئے میں نے کسی او ر سے نہیں بلکہ صرف خاتون سے پوچھا اور رضا مندی کے بعد ہم نے نکاح کرلیا۔ میں نے خاتون سے پوچھا کہ میں آپ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، خاتون نے فوراََ حامی بھر دی جس کے بعد ہم نے بغیر کسی کو بتائے نکاح کر لیا ہے۔خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق اسلام آباد کے ایک بہت بڑے خاندان سے ہے اور وہ نہایت شریف خاتون ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی صاحب اولادہوں اور خاتون بھی، ہم دونوں نے یہ بات اپنی اولاد کو بھی نہیں بتائی اور خاموشی سے نکاح کر لیا۔ نکاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک ایسی چیز ہے، جس کے بارے میں بس شوہر اور بیوی کی رضامندکی چاہیئے ہوتی ہے۔
عورت سے کیا جانے والا معاہدہ نکاح ہے، مفی عبدالقوی نے فحاشی ختم کرنے کا فارمولا بتادیا
’’نکاح کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے یہ فیصلہ اپنی مرضی سے لیاجس کے بعد ہم دونوں کو اس پر فخر ہے کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا، دین اسلام کے مطابق سنت مکمل کی ہے‘‘۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ کچھ دن بعد میرے نواسے کا نکاح ہے اور میں نے یہ بات ابھی تک اپنے بچوں کو بھی نہیں بتائی کیونکہ مجھے علم ہے کہ وہ انسان ہیں ا و انہیں اس بات کا دکھ ہو گا، ا س لئے میں نے اس بات کو راض ہی رکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے جب اسلام آباد جاتا تھا تو ہوٹل میں قیام کرتا تھا، لیکن اب میں اپنی بیوی کے گھر میں قیام کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور وہ بڑے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، خاتون نکاح کے بعد خود پر فخر کررہی ہیں اور مجھے اس بات پر بہت فخر ہے وہ بڑے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ نکاح اور تجارت معاہدہ ہے، اس کو خاموشی سے کرنے کا حکم ہے۔
