جنگ اخبار کی ویب سائٹ کو بندش کا سامنا

پاکستان کے سب سے بڑے روزنامہ اخبار جنگ گروپ کی ویب سائٹ کو بندش کا سامنا ہے، صارفین انٹرنیٹ پر ویب سائٹ کھول نہیں پارہے جس کی وجہ سے وہ خبروں سے دور ہیں۔
ذرائع نیوز نے اس حوالے سے ذرائع نیوز کی ٹیکنیکل ٹیم سے بات کرنے کی کوشش کی مگر کوئی رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ اعلیٰ حکام اس بات سے لاعلم نکلے کہ اُن کے ادارے کی ویب سائٹ کو بندش کا سامنا ہے۔
دوسری جانب جیو ڈاٹ ٹی وی کی ویب سائٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
گزشتہ روز میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے بعد جنگ گروپ کی ویب سائٹ کے صفحہ اول پر نظر آنے والی تمام ہی خبریں مذمتی تھیں جن میں نیب ، ریاستی ادارے اور حکومت پر تنقید کی گئی تھی، ہر دوسرے شخص کے مذمتی بیان کو جنگ کی ویب سائٹ نے علیحدہ سے شائع کیا تھا۔
