Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 102، سندھ میں‌ کیسز رُک گئے | زرائع نیوز

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 102، سندھ میں‌ کیسز رُک گئے

اسلام آباد: محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 102 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ 417، پنجاب 323، بلوچستان 131، خیبر پختونخوا 121، اسلام آباد 5، آزاد کشمیر 1، گلگت بلتستان میں متاثرین 84 ہوگئے۔ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 8 افراد جاں بحق، 21 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 80 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حیران کن طور پر سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد رک گئی، ذرائع کے مطابق اسپتالوں میں کرونا کی تشخیص کی ٹیسٹ کٹس ختم ہونے کی وجہ سے فی الحال ٹیسٹ کے عمل کو روکا گیا ہے۔ کل چین سے پہلی کھیپ سندھ پہنچی جس کی اسپتالوں میں آج تقسیم کی جائے گی۔