Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرونا لاک ڈاؤن، فاروق ستار راشن کی تقسیم کے لیے میدان میں‌ آگئے | زرائع نیوز

کرونا لاک ڈاؤن، فاروق ستار راشن کی تقسیم کے لیے میدان میں‌ آگئے

کرونا لاک ڈاؤن، فاروق ستار راشن کی تقسیم کے لیے میدان میں‌ آگئے

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے منوڑہ میں راشن تقسیم کیا گیا

نوجوانوں کی فعال تنظیم ہمدرد ہاتھ کے تمام جوانوں کے حوصلے اور ہمت کو سراہتا ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

نوجوانوں کی رضاکار فورس سامنے آئے اور ضلعی انتظامیہ انکے ساتھ مل کر گھر گھر راشن تقسیم کرے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کورونا وائرس جیسی مشکل گھڑی میں یکجہتی کا پیغام دیتا ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے منوڑہ میں راشن تقسیم کیا گیا اور راشن تقسیم پروگرام کے انعقاد پر نوجوانوں کی فعال تنظیم ہمدرد ہاتھ کے تمام جوانوں کے حوصلے اور ہمت کو سراہا اور لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن اور حکومتی پابندی کا خیال رکھا جائے میں نہیں چاہتا اسکی خلاف ورزی ہو کیونکہ احتیاط کرنے میں ہم سب کی بھلائی ہے اور رش لگانا نقصان دہ ہے مگر غریب لوگوں کی بھوک دیکھ کر مجبوری میں نکلنا پڑتا یے بچے دودھ کیلئے رو رہے ہیں مریض دوا کیلئے اور بھوک سے ہر غریب انسان تڑپ رہا ہے۔نوجوانوں کی رضاکار فورس سامنے آئے اور ضلعی انتظامیہ انکے ساتھ مل کر گھر گھر راشن تقسیم کرے آج ہم نے منوڑہ میں راشن تقسیم کیا ہے۔کورونا وائرس جیسی مشکل گھڑی میں سب کو یکجہتی کا پیغام دیتا ہوں۔