Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تین لاکھ بیگز کے حوالے سے مراد علی شاہ کا بڑا انکشاف | زرائع نیوز

تین لاکھ بیگز کے حوالے سے مراد علی شاہ کا بڑا انکشاف

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم فلاحی اداروں کو تین لاکھ راشن بیگ دے چکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر سندھ بھر میں جاری لاک ڈاؤن سے متعلق کہا ہے کہ ہم صبح 4  سے 7 بجے تک لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں اور اب تک ہم فلاحی اداروں کو تین لاکھ راشن بیگ دے چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو جمع کر کے راشن نہیں دے رہے بلکہ ان کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں ہم لوگوں کا مجمع نہیں لگا رہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ وائرس غریب علاقوں میں نہ جائے۔