Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شوبز چھوڑنے کے بعد فیروز خان کا بڑا فیصلہ | زرائع نیوز

شوبز چھوڑنے کے بعد فیروز خان کا بڑا فیصلہ

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے اداکار فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں۔

فیروز خان کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کئی مداحوں سے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بہت سے صارفین کا ایسا ماننا بھی تھا کہ فیروز خان اپنے اس چینل کے ذرریعے مذہبی تعلیمات کے حوالے سے بات کریں گے۔خیال رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ ماہ شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد اداکار نے بتایا تھا کہ وہ جلد اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں اور یہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہوگا۔فیروز خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ایسے ڈراموں یا پروجیکٹس کا حصہ تو ضرور بنیں گے جس کے ذریعے لوگ کچھ نا کچھ سیکھ سکیں۔البتہ وہ ڈرامے جن کی کہانیاں بے بنیاد ہوں وہ ان کا حصہ نہیں بنیں گے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کیں اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل اور دل کیا کرے‘ شامل ہیںتاہم فیروز خان نے ڈرامہ ” خانی “ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔