Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عرفان خان کے بعد رشی کپور ، دونوں اداکاروں میں‌ انتقال سمیت‌ پائی جانے والی مماثلت | زرائع نیوز

عرفان خان کے بعد رشی کپور ، دونوں اداکاروں میں‌ انتقال سمیت‌ پائی جانے والی مماثلت

عرفان خان کے بعد رشی کپور ، دونوں اداکاروں میں‌ انتقال سمیت‌ پائی جانے والی مماثلت

ممبئی: گزشتہ 48 گھنٹوں میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کے دو لیجنڈری اداکار رشی کپور اور عرفان خان دار فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق67 سالہ رشی کپور جبکہ 53 سالہ عرفان خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ، کپور کی طبیعت بدھ کی رات جبکہ خان کی طبیعت منگل کی رات خراب ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی حالت سنبھل نہیں سکی جس کے باعث وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ دونوں کا انتقال صبح کے وقت ہوا۔ رشی کپور کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی رندھیر کپور نے کی اور اس دوران رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں اسی طرح عرفان خان کے انتقال کے وقت اُن کی اہلیہ، صاحبزادے اور ڈرائیور موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس گزشتہ برس لیجنڈ اداکار کی اہلیہ نیتو اور بالی ووڈ اداکار عرفان نے کینسر کا عارضہ لاحق ہونے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔ دونوں اپنے علاج کی غرض سے امریکا گئے اور پھر صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹے۔

مماثلت

عرفان خان کو 28 اور رشی کپور کو 29 اپریل کو طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال لایا گیا، دونوں چوبیس گھنٹوں کے دوران ہی دار فانی سے کوچ کرگئے۔

دونوں کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے

اتفاق یہ بھی رہا کہ دونوں کے انتقال کے وقت بیگمات اور بچے اُن کے پاس موجود تھے

دونوں اداکار بیرون ملک علاج کرا کے صحت یاب ہوئے اور گزشتہ برس بھارت واپس پہنچے

عرفان خان لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی والدہ سیدہ خاتون کی تدفین میں میں شرکت نہیں کرسکے جبکہ رشی کپور بھی کرشنا راج کپور کی آخری رسومات میں شریک نہیں تھے۔

نہ صرف اداکار بلکہ اُن کے اہل خانہ بھی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔

رشی کپور کا فلمی کیرئیر

لیجنڈری اداکار رشی کپور نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا اور انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1970 میں راج کپور کی فلم ’میرا نام جوکر‘ سے کیا جس میں انہوں نے اپنے والد کے ہی بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے پہلی مرتبہ فلم ’بابی ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جس سے انہوں نے شہرت کی بلندیاں کو چھوا۔

رشی کپور نے متعدد مقبول فلموں میں کام کیا جس میں لیلیٰ مجنوں، چاندنی، حنا، بول، یہ وعدہ رہا، ہم کسی سے کم نہیں، بدلتے رشتے، عجوبہ، چاندنی، امر اکبر انتھونی، دیوانہ اور دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔

رشی کپور نے آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’102‘ میں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد سے ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد لیجنڈری اداکاروں سمیت نئے نوجوان اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

رشی کپور نے اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرتے ہوئے فلم فیئر، نیشنل فلم ایوارڈز سمیت کئی اعزاز بھی اپنے نام کیے۔

عرفان خان نے اپنے کیریئر میں 80 کے قریب فلموں میں کام کیا، ان میں چند کامیاب اور یادگار فلمیں مندرجہ ذیل ہیں:

پان سنگھ تومر، دی لنچ باکس، تلوار، ہندی میڈیم، مقبول، لائف آف پائے، پیکو، بلیک میل، کریتی کلہاڑی اور دی ہندی میڈیم سمیت دیگر شامل ہیں۔

عرفان خان نے ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں وہ 1988 کی فلم ’سلام بومبے‘ میں مختصر کردار کے لیے جلوہ گر ہوئے اور یہی سے ان کے فلمی کیریئر کا آغاز ہوا۔

وہ اپنے کیریئر میں ’حاصل’، ’مقبول‘، ’لائف ان اے میٹرو‘، ’دی لنچ باکس‘، ’حیدر‘، ’پیکو‘، ’تلوار‘ اور ’ہندی میڈیم‘ جیسی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں بھارتی نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ جیسے اعزازات بھی حاصل کیے۔

ان کی آخری فلم ’انگریزی میڈیم‘ رواں سال ریلیز ہوئی تھی جس میں تجزیہ کاروں اور مداحوں نے عرفان خان کے کام کو خوب سراہا۔

عرفان خان بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے، انہوں نے ’سلم ڈاگ ملینیئر‘، ’لائف آف پائے‘، ’دی امیزنگ اسپائے ڈر مین‘ اور ’جریسک ورلڈ‘ جیسی نامور ہولی وڈ فلموں میں کام کیا۔