Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ارطغل غازی کی اہم شخصیت کا انتقال | زرائع نیوز

ارطغل غازی کی اہم شخصیت کا انتقال

ارطغل غازی کی اہم شخصیت کا انتقال

حالیہ دنوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا ڈرامہ ارطغرل غازی سے ہر کوئی واقف ہے۔

یہ ڈرامہ جتنا مقبول ہوا اسی طرح ڈرامہ کی مسحور کن دھن نے بھی سب کا دل موہ لیا، دھن ترتیب دینے والے باصلاحیت موسیقار Alpay goltekin اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر ڈرامہ پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ مجھے الوداع کہتے ہوئے انتہائی دکھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہمارا سنگیت کا سفر یہیں ختم ہوا، وہ سنگیت جو ہمارے ڈراموں کی روح ثابت ہوئے۔ اللہ ان پر اپنی رحمت کرے، میں ان کے اور ان کی فیملی کے لیے دعا گو ہوں۔

اس سُپرہٹ سیریز کے سپر ہٹ گانے میں 18 دھنیں استعمال کی گئیں۔ دنیا بھر میں اپنی دھن سے تہلکہ مچانے والا ترک موسیقار اب ہم میں نہیں رہا۔

ارطغرل غازی کی دھن کو بہت زیادہ پسند کیا گیا، اس دھن کو نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا اور یہ دھن لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ ترکش ڈرامہ ارطغل غازی پر پاکستانیوں کے ردِعمل نے بھی ڈرامہ بنانے والوں کے دل جیت لیے۔

یہ ڈرامہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ایشیائی ممالک میں نشر کیا جا رہا ہے۔ بشکریہ ہماری ویب