بورڈ امتحانات منسوخ، سندھ حکومت کا میٹرک اور انٹر کے طالب علموں کر پروموٹ کرنے کا اعلان

بورڈ امتحانات منسوخ، سندھ حکومت کا میٹرک اور انٹر کے طالب علموں کر پروموٹ کرنے کا اعلان

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں ہوں گے اور حکومت نے تمام طالب علموں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بورڈقوانین میں ترمیم کرےگی،طلباکوپروموٹ کیاجائیگا،وزیرتعلیم سندھ کےترجمان نےتصدیق کی ہے کہ بورڈ قوانین میں ترامیم کا عمل جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرف الزماں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تعلیمی بورڈکواگلےگریڈمیں ترقی دینےکی اجازت نہیں، نویں اور11ویں سےپروموٹ کرنےکیلئےقانون میں ترمیم کرنا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے، امتحانات کاانعقادکئےبغیراگلی کلاس میں ترقی نہیں دی جاسکتی،محکمہ تعلیم کو متعدد تجاویز پیش کیں،امتحانات لینےکےلئےسینٹرزبنانےکی ضرورت نہیں، بورڈآفس کی ٹیمیں امتحانات کیلئےاپنےنگراں مقرر کریں، نویں دسویں کے امتحانات کیلئےاسکولوں کوذمےداریاں دیں، یکم سے15جون تک سماجی فاصلے رکھ کرامتحان لیاجاسکتاہے،امتحانات کوملتوی نہ کیا جائے، نجی اسکولوں کی تنظیموں نے15جون سےاسکول کھولنےکافیصلہ کیا۔