Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
صحافی عزیز میمن قتل کیس، کئی قاتل گرفتار کرلیے، پولیس کا دعویٰ | زرائع نیوز

صحافی عزیز میمن قتل کیس، کئی قاتل گرفتار کرلیے، پولیس کا دعویٰ

صحافی عزیز میمن قتل کیس، کئی قاتل گرفتار کرلیے، پولیس کا دعویٰ

نوابشاہ: صحافی عزیز میمن قتل کیس کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، اس ضمن میں تحقیقاتی کمیٹی نے اہم لوگوں کو گرفتار کیا جنہوں نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

اے آئی جی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نذیر نے تفتیش کے دوران مزید ملزمان کےنام بھی بتائے، کیس میں ابھی تک 3 ملزمان کو گرفتار کرچکےہیں، مزید 5کو گرفتارکرناہے، اس میں جو بھی ملوث ہوگا جے آئی ٹی ایمانداری کے ساتھ تحقیقات کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نذیر، فرحان، امیر شامل ہیں، چار ملزمان کے نام ابھی نہیں بتار ہے ، گرفتاری کےبعدبتائیں گے، عزیزمیمن کا قتل ہوا اور جنہوں نے قتل کیا ان کو گرفتار کیا جاچکاہے، نذیر کوجب پہلے گرفتار کیا تو اس کے خلاف شواہد نہیں تھے۔