Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہمارے ہاتھوں سے ہتھکڑیاں ہٹ چکیں، زرداری | زرائع نیوز

ہمارے ہاتھوں سے ہتھکڑیاں ہٹ چکیں، زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھوں سے ہتھکڑیاں ہٹ گئی، اب حکومت کو بتائیں گے کہ الیکشن کسے کہتے ہیں اور اس میں جیت کیسے حاصل کرتے ہیں۔

سینئر پارٹی رہنما عزیز الرحمان چن کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ ہم پر ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں لیکن اس دفعہ کوئی ہتھکڑی نہیں ہیں اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے اس بار میرے ساتھ بلاول بھی میدان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کارکنوں کا ولولہ اور جوش و خروش دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی اور کارکن اب دوبارہ مقابلے کے لیے تیار ہیں اور ہم سب ساتھ نکل کرمیدان میں مقابلہ کریں گے اور آر اوز کے بل الیکشن جیتنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کس اکھاڑے کا نام ہے۔

آصف زردای نے کہا کہ ماضی تمام الیکشن کا ریکارڈ اُٹھا کر دیکھ لیں پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب سے کبھی بھی شکست نہیں کھائی ہے البتہ آر او کے الیکشن سے تلخ تجربات وابستہ ہیں اور اب بھی یہ خدشہ اپنی جگہ موجود ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے اِن کا مقابلہ کرنا ہے اور شکست فاش دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے پاس پیپلزپارٹی کا ایک وفد بھیجیں گے جو مذاکرات کرے گا کہ کس طرح پورے پاکستان بالخصوص پنجاب اور شہر لاہورمیں صاف اور شفاف الیکشن منعقد کرسکیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ آج شہیدوں کی بہنیں یہاں موجود ہیں میں نے وہ دن بھی دیکھے کہ جب بی بی آیا کرتی تھیں تو پورا لاہور بند ہو جایا کرتا تھا اور اب بھی ایسا ہی ہو گا جب ہم نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہو گا۔

بشکریہ اے آر وائی اردو