Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ضمنی بجٹ منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے |

ضمنی بجٹ منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے

اسلام آباد : حکمران اتحاد کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمنی بجٹ پر ایوان میں رائے شماری کے موقع پر موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شر یف بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے مالیاتی بل کے نفاذ کیلئے ضمنی بجٹ منظور کرانے کے سلسلے میں حکومت نے حکمت عملی طے کر لی۔ حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والے ارکان کو ہر صورت اسلام آباد پہنچنے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکمت عملی کے سلسلے میں حکمران اتحاد کے قائد ین کے درمیان رابطہ ہوا ،ان جماعتوں میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمیعت علماء اسلام (ف) نمایاں ہیں جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔ ان رابطوں کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضمنی بجٹ پر رائے شماری کے موقع پر ارکان کی بھرپور حاضری کو یقینی بنانے کیلئےحتیٰ الامکان کوشش کی جائے گی ۔ ہر جماعت اس سلسلے میں اپنے ارکان سے رابطے کرے گی۔ ان رابطوں کے حوالے سے رپورٹ بھی حکومتی جماعت کو ارسال کی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکمران اتحاد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں کیلئےہنگامی طور پر ٹیلیفون کئے جا رہے ہیں۔