Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
راحیل شریف امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنیں‌ گے، جنجوعہ | زرائع نیوز

راحیل شریف امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنیں‌ گے، جنجوعہ

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کاکہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کے طور پر تعیناتی مسلم ممالک کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔

میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ اگر راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ بنتے ہیں تو وہ امت مسلمہ کے اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا سبب بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) راحیل شریف اپنے تجربات اور سوچ کے ساتھ مسلم ممالک کی باہمی غلط فہمیوں کو دور کریں گے، جس سے ایران سمیت اتحاد مخالف ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی اتحاد میں شمولیت کیلئے ‘عدم اعتراض سرٹیفکیٹ’جاری کردیا، جس کے بعد سابق آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والے 39 اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کے سربراہ کا عہدہ جلد سنبھالیں گے، جسے ‘مسلم نیٹو’ کا نام دیا جارہا ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز