Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌ کرونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد، پابندیوں‌ سے متعلق بڑا فیصلہ | زرائع نیوز

کراچی میں‌ کرونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد، پابندیوں‌ سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی میں‌ کرونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد، پابندیوں‌ سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی: صوبائی وزیرصحت نے ایک روز قبل کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں اور اضلاع کے کرونا مثبت کیسز کے اعداد و شمار جاری کیے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.42 فیصد تک پہنچ چکی ہے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے شرکا کو بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 7 روز کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.42 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ حیدرآباد میں یہ شرح 14.52 فیصد تک پہنچ گئی اور سکھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.48 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.4 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ ’ اپریل کے مہینے میں کرونا سے متاثرہ 154 مریض انتقال کر گئے‘۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور کمشنر کراچی کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’صوبائی وزرا شہر کا دورہ کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد میں مقامی انتظامیہ کی مدد کروائیں‘۔ مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع شرقی اور حیدرآباد میں ایس او پیز مزید سخت کرنے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔