Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آرمی چیف سے باکسرمحمدوسیم کی ملاقات | زرائع نیوز

آرمی چیف سے باکسرمحمدوسیم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سلورفلائی ویٹ چیمپئن کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی اور اُن کی شاندارکارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کانام روشن کرنے کے لئے محمد وسیم کی تقلیدکریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سلورفلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں ملاقات کی اس موقع پرجنرل باجوہ نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد وسیم کوششوں کوسراہاآرمی چیف نے نوجوان نسل کویہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ملک کانام روشن کرنے کے لئے محمد وسیم کی تقلیدکریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر ورلڈ فلائی ویٹ سلور ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

161 thoughts on “آرمی چیف سے باکسرمحمدوسیم کی ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *