Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واٹربورڈ تین اہم عہدوں‌ پر پرائیوٹ افسران تعینات | زرائع نیوز

واٹربورڈ تین اہم عہدوں‌ پر پرائیوٹ افسران تعینات

واٹربورڈ تین اہم عہدوں‌ پر پرائیوٹ افسران تعینات

حکومت سندھ کےشہر میں نکاسی وفراہمی کے نظام کو بہتر کرنے کے پروجیکٹ (KWSSIP) کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈمیں 20گریڈ کے تین اہم سرکاری عہدے ختم کرکے پرائیوٹ قابل افسران تعینات کرنے کیلئے13رکنی بورڈ کا اجلاس 30اگست کو طلب کرلیا گیا ہے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کےشہر میں نکاسی وفراہمی کے نظام کو بہتر کرنے کے پروجیکٹ(KWSSIP) کے تحت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈمیں 20گریڈ کے تین اہم سرکاری عہدے ختم کرکے پرائیوٹ قابل افسران تعینات کرنے کیلئے13رکنی بورڈ کا اجلاس 30اگست کو طلب کرلیا گیا ہے، جس کا ایجنڈا سیکریٹری بورڈ نے جاری کردیا ہےجن عہدوں پر پرائیوٹ افراد کو تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہےان میں ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی ایم ڈی فنانس اور سیکرٹری کے عہدے شامل ہیں، بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں اداروں پر اربوں روپے کے واجبات کیلئے حکمت عملی اورکمیٹی بنانے کی تجویز بھی رکھی گئی جو ہر ایجنڈے میں ہوتی ہے لیکن بورڈ کے کمیٹی بنانے پر تحفظات کےسبب منظوری نہیں دی جاتی ہےایجنڈے میں مالی سال2020ء اور 2021ء کے بجٹ پر غور، حب کینال اور 65 ایم جی ڈی کے منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے منظوری سمیت محکمہ آئی ٹی میں بہتری لانے اور لیگل ڈپارٹمنٹ میں بھرتیاں کرنا بھی شامل ہے بورڈ اجلاس سے قبل تمام محکموں کو آگاہ کرنا لازمی ہوتاہےتاکہ ان کے سربراہان اپنے اپنے محکموں کی تجاویز دے سکیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد بازی کے سبب یہ ممکن نہیں ہوسکاہے۔