Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ہم آصف زرداری کے ساتھی ہیں، گرفتار کرلیں، پی پی رہنما | زرائع نیوز

ہم آصف زرداری کے ساتھی ہیں، گرفتار کرلیں، پی پی رہنما

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءنثار کھوڑوکا کہنا ہے کہ ہم سب آصف علی زرداری کے ساتھی ہیں ،ہمیں بھی گرفتار کرلو ، شرجیل میمن بھی وطن واپس آگیا ہے ،جسے پکڑنا ہے پکڑلو لیکن عدلتوں میں پیش کرو۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ غلام قادرمری کواس لیے لاپتاکیاگیاکیونکہ پیپلز پارٹی پھرسے متحرک ہورہی ہے، پیپلزپارٹی نے چوہدری نثار کی دم پر پاوں رکھا ہے،اگر ریاست کسی کو لاپتا کر رہی ہے تو اس میں اور ڈاکووں میں کیا فرق ہے۔ جس کو ادارے گرفتار کریں اسے 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا چاہیے ۔ ملک دشمنوں کو انٹرپول کے ذریعے کیوں نہیں واپس لایا گیا،کیوں نہیں پوچھتے کہ بلدیہ فیکٹری کس نے جلائی؟

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ہی ہماری پارٹی نے تحریک چلائی تھی ،لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی کے خلاف پورے سندھ میں احتجاج کریں گے۔