Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی: ڈاکوؤں کے خوف سے خاتون کا انتقال | زرائع نیوز

کراچی: ڈاکوؤں کے خوف سے خاتون کا انتقال

شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کیوجہ سے خاتون کی جان چلی گئی۔

اطلاعات کے مطابق شادمان ٹاؤن بلاک 14 اے زکنہ آر 462 کی رہائشی خاتون گھر سے باہر تھیں تو راستے میں انہیں مسلح افراد نے روک کر موبائل دینے کا مطالبہ کیا۔

عینی شاہد کے مطابق خاتون پستول دیکھتے ہی زمین ہر گریں جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کا انتقال ہارٹ اٹیک سے ہوا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ ممکنہ طور پر خاتون کو پستول دیکھ کر خوف کیوجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔