Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الوداع اظہر علی، رمیز نے یادگاری شیلڈ پیش کی | زرائع نیوز

الوداع اظہر علی، رمیز نے یادگاری شیلڈ پیش کی

کراچی : سابق قومی کپتان اظہر علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اظہر علی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کردی گئی۔ س

ماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آفیشل اکاؤنٹ پر اظہر علی کی فیملی کے ہمراہ یادگاری شیلڈ کی تصویر شیئر کی۔

رمیز راجہ نے سینئر بیٹر کی خدمات کو خراج تحسین کیا جس پر اظہر علی نے بورڈ کی جانب سے پزیرائی پر اظہار تشکر کیا۔

کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹس کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ کپتان بابر اعظم نے اپنی اور اظہر علی کی گلے لگاتے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ایک بہت اچھا کیرئیر اختتام پذیر ہے، میں نے آپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہیپی ریٹائرمنٹ اجو بھائی۔ علاوہ ازیں شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں اظہر علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور لکھا شاندار کیرئیر پر آپ کو مبارک ہو، آپ جیسی مثالی شخصیت کم آتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہم کبھی آپ کے بغیر چیمپئنز ٹرافی نہ جیت سکتے، آپ پاکستان کے حقیقی لیجنڈ ہیں۔