کراچی : ٹریفک پولیس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے دوران متبادل راستوں کا انتظام کیا۔
شائقین نے اپنی گاڑیاں ایکسپو سینٹر میں پارک کیں، ان کیلئے اصل شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ لازم قرار دیا گیا تھا، شائقین کو شٹل کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم لے جایا جایا گیا۔
حسن اسکوائر پل سے اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی، اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک پر ٹریفک رواں دواں تھی تاہم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرا دیا گیا۔
