Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملیر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح | زرائع نیوز

ملیر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ملیر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا۔

تقریب میں ایم پی اے سلیم بلوچ ، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر ، ایس ایس پی ملیر عرفان بھادر ، ڈی سی ملیر اور دیگر معززین نے شرکت کی، بیروزگاری کے باعث لوگ جرائم کی طرف بڑھ رہے ہیں جس پر کنٹرول کرنا ہماری زمہ داری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو تفصیلات کے مطابق ا یڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ملیر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا، تقریب میں ایم پی اے سلیم بلوچ ، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر ، ایس ایس پی ملیر عرفان بھادر ، ڈی سی ملیر اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیسنگ کمیونٹی کی تعاون کے بغیر بہتر نہیں ہو سکتاپہلے یے بات مینے سنی تھی پولیس میں شامل ہونے کے بعد مجھے ہے یقین ہوا میں کراچی پولیس کی جانب سے میں تعاون کرنے والوں کا شکر گزار ہوںشہر نصب کیمروں کی پولیس نگرانی کر رہی ہے ہمارا منصوبہ ہے کہ مزید سات ہزار مزید کیمرے نصب کریں سی سی ٹی کیمرے نصب ہونا جرائم پر کنٹرول حاصل ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب کے قتل کا افسوسناک واقع پیش آیایے بلائنڈ کیس تھا مگر پولیس نے ملزمان کو پکڑ لیا ہے بیروزگاری کے باعث لوگ جرائم کی طرف بڑھ رہے ہیں جس پر کنٹرول کرنا ہماری زمہ داری ہےجرائم پر کنٹرول سے شہر کا کاروبار بڑھے گا جو تاجروں نے ایسی سینٹر قائم کر کے اپنے لیے بھی فائدہ حاصل کیا ہے ملیر کے تاجر اور عام شہری مزید تعاون کریں۔

اس موقعے پر ایم پی اے سلیم بلوچ نے کہا کہ گرین اینڈ سیف سٹی کا چوتھا سینٹر ملیر میں قائم کرنے پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں،میں اپنی طرف سے سینٹر کو تیس کیمرے دینے کا اعلان کرتا ہوں،میں شہریوں کو بھی بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔