کراچی : سینئر اداکا ر فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہ کینسر سے نمرد آزما ہونے کے لئے زہنی طور پر تیار ہیں ۔
ان کا کہناتھاکہ بلا شبہ کینسر ایک موذی مرض ہے لیکن میں اس کے باوجود ہرگز پریشان نہیں ہوں کیونکہ میرا اﷲ کی ذات پر کامل یقین ہے کہ وہی پاک ذات مجھے اپنے فضل سے صحت کاملہ عطا کرے گی ۔
فردوس جمال نے کہا کہ میر اتوکل ہے کہ اگر بیماری آئی ہے تو شفاء بھی خدا کی ذات ہی دے گی۔
