Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجلی اور گیس کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کی ہدایت | زرائع نیوز

بجلی اور گیس کے بلوں میں بڑا ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےگ ہدایت دی ہے کہ بجلی اور گیس کے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

وزیراعظم نے توانائی کے شعبے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بجلی اور گیس سمیت مختلف امور پرجامع حکمت عملی وضع کی گئی۔

وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلسل محنت اور مؤثر حکمت عملی سے اب بھی اس مسئلے پر دوبارہ قابو پالیں گے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل اس طرح مکمل کیا جائے کہ گردشی قرضہ بتدریج کم ہو کر بالآخر ختم ہوجائے

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی تقسیم کار کمپنیاں بلوں کی ریکوری کے نظام کو فوری طور پر بہتر کریں، بجلی اور گیس کے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔